(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان پر براہ راست فائرنگ اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نیتجےمیں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو اغوا اور گھروں میں لوٹ مار کے خلاف ۔فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج اور پولیس کے غیر قانونی اقدام پر مزاحمت کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔
قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چار فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس ک شیلنگ کے باعث متعدد شہری بے ہوش ہوگئے جنھیں موقع پر ہی طبی امدا مہیا کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد صیہونی فوج اور پولیس مشترکہ طورپر حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔