(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےرواں سال خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواکیا جبکہ 46 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کیا۔
مقامی ذرائع قابض اسرائیلی فوجیوں نے علی الصبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی کی بیوی سمیت 25 فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔
فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے رواں سال خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت صحافی بھی شامل ہیں ۔