(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطے میں قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف نہتے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
گزشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نےمقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور غرب اردن پر صہیونی عملداری کے منصوبے کو مستر دکرتےہیں اورساتھ ہی فلسطینی قوم کے ساتھ ایران کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
محمد باق قالیباف نے غرب اردن پر صہیونی قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی ثابت قدمی کی حمایت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غرب اردن پر صہیونی قبضے کے خلاف فلسطینی قوم متحد ہے اور اپنے حقوق کیلئے جہدوجہد جاری رکھنے پر متفق ہے ۔