(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم کی جانب سے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے اعلان کے حوالے سے اسرائیلی وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ وزیراعظم کے آمنے سامنے آگئےہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نین یاہو کے سیاسی حریف اور سابق اسرائیلی آرمی چیف اور وزیرداخلہ بینی گینٹز پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کا اسرائیل کے ساتھ الحاق کے معاملے میں جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں اور ملک کو اس وقت اپنی تمام تر توجہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر دینی چاہئے ۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر جارجہ گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملانے کے مجوزہ اقدام پر آج کوئی عمل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے، الحا ق کیلئے یہ وقت منا سب نہیں ہے ۔