(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی قبضے سے مشرق وسطیٰ سمیت پورے خطے کی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
جرمن پارلیمان میں صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے منصوبے سے متعلق قراردادکی منظوری کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کا معاملہ بہت حساس ہے، یک طرفہ کارروائیوں سے امن نہیں حاصل کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تو یہ پورے خطے کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہوگا جبکہ اس فیصلے سے دوریاستی حل کی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچے گا ۔
واضح رہے کہ جرمن پارلیمان میں انہتائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے علاوہ تمام جماعتوں نے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے خلاف پیش کردہ قرار داد کو کثرت رائے سےمنظور کرلیا ہے ۔