(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )مظاہرین نےفلسطینی جھنڈے لہرائے اور بینرز اٹھارکھےتھےجن میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات کی مزمت کے ساتھ ساتھ بیلجیئم کی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ اسرائیل پر فلسطین کی سرزمین پرناجائزقبضہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی سرزمین کے الحاق کے صہیونی منصوبے کے خلاف بیلجئم کےدارالحکومت برسلز میں فلسطینی جماعت برائے تحفظ حقوق فلسطین نے فلسطینی برادری کے ساتھ مل کرمظاہرے منعقدکئے جنمیں بیلجیم کےشہریوں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔
مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی جھنڈے لہرائےاوربینرز اٹھا رکھےتھےجن پر فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے
مظاہرین نے صہیونی حکام کی جانب سے الحاق کے اقدامات کی شدیدمزمت کی اوراسرائیل پر پابندیاں عائد کرنےکا مطالبہ کیا تاکہ وہ الحاق کےاس منصوبے کو تکمیل تک نا پہنچا سکے۔ مظاہرین نے بیلجیئم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالے۔