(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ بیت المقدس میں بیت لحم، جنین اور العیسویہ سمیت کئی علاقوں میں صہیونی پولیس اور فوج کے دھاوے، پٗر تشددجھڑپیں پھوٹ پڑیں
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج اور پولیس کی نہتےفلسطینیوں پر تشددکی کارروائیوں اوردھاووں کے بعدپر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز العیسویہ قصبے میں صہیونی پولیس نےفلسطینی باشندوں کے گھروں میں تلاشی کے بہانے گھس کر روایتی توڑپھوڑکر تے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا ۔کاروائی کےدوران کئی افراد کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے اغواء کرلیا گیا، الیعسویہ میں ہی ایک اور نوجوان جس کا نام آدم عبید بتایاگیاہےکو تشدد کے بعد اغواء کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہےواضح رہے کہ نوجوان کو سنگین نوعیت کی چوٹیں آئیں جس کے بعد صہیونی پولیس اور مقامی افرادمیں جھڑپ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میںصہیونی پولیس نے اندھا دھند ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کا جواب دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کی جانب سے صہیونی پولیس پر پتھراؤکیا گیا ،
تاہم بیت لحم میں توک گاؤں میں بھی مقامی باشندوں اور صہیونی فوجیوں کے ساتھ اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں،مزید جنین کے قصبے میں دو نوجوانوں کو بھی صہیونی فوجیوں نے انکے گھروں سے اغواء کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔