(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہودی مذہبی رہنماؤں اور صیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز یہودی مذہبی رہنماؤں کی سربراہی میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔