(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی عوام اپنی قوت کو مجتمع کریں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دشمن کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اسلامی جہاد اور (حماس)
اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہےجس کےمطابق فلسطینی مسلمانوں کو خبردارکرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ اب قابض صہیونی ریاست کی مغربی کنارے اور وادی اردن کے الحاق کی سازش ناکام بنانے لیےسڑکوں پرنکلیں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے مسلح مزاحمت سمیت تمام مزاحمتی طریقے اختیار کریں۔
ذرائع کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کی تنظیم نے فلسطینی عوام کو اپنی قوت مجتمع کرنے اور مزاحمتی قوتوں کےدرمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دشمن کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ترغیب دی ہے ۔
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ فلسطینی اراضی پرقبضے، وادی اردن اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع باطل اقدامات ہیں۔