(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے جس میں اہم قیدیوں کی رہائی کو ممکن نہیں بنایا جاسکے۔
25جون 2006 میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر صہیونی حملے کی برسی کے موقع پر پریس کانفرن کرتے ہوئے مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غرب اردن پر صہیونی قبضے کو فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ تصور کیا جائےگا۔