• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل قبلہ اول کو یہودی عبادتگاہ میں تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے، عکرمہ صبری

منگل 23-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل قبلہ اول کو یہودی عبادتگاہ میں تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے، عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )قابض ریاست مسجداقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ  میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے،  مسجد اقصٰی کی بندش کی آڑ میں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنا تھا مگر مسجد کھلنے سے اسرائیل کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔

فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کی طرف سے القدس  اور مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت اور قبلہ اول پر شرپسند صہیونی آبادکاروں کے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے  دھاؤوں پر اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قابض ریاست کے ان اشتعال انگیز غیرقانونی اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتےہیں جس کی براہ راست ذمہ داری صہیونی قابض ریاست پر عائد ہوتی ہے ۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ  اور القدس کے معاملات میں مداخلت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی اور کہا کہ اسرائیل ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ مسجد اقصٰی کی بندش کی آڑ میں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنا تھا مگر مسجد کھلنے سے اسرائیل کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔

Tags: "مسجداقصیٰ"اسرائیلالشیخ عکرمہ صبریصہیونیئزمقبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.