(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے باعث تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 442 مکمل صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 82 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جن میں تفوح کے مقام پر 63، حلحول میں 2، نوبا میں 2 اور الخلیل شہر میں 6 مریض سامنے آئے ہیں۔
وزیرصحت کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اچانک عالمی وباء کے متاثرین میں غیر معمولی اضافہ باعث تشویش ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤکی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس ہلاکت خیز بیماری سے بچا جاسکے ۔