(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی پولیس نے بغیر کسی وجہ کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں چار فلسطینی خواتین کو روکا ان پر تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی نے آج صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد میں موجود عبادت گزاروں کو تلاشی کے نام پر ایک جانب جمع کرنے کے بعد چار فلسطینی خواتین جن کی شناخت شفا ابو غاليہ ، ایا ابو نابی ، ايا معتوق مرام النتشہ اور و ميار النتشہ کے نام سے ہوئی ان پر تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ۔
تاحال فلسطینی خواتین کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔