(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )رواں سال کے اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ عرب علاقوں میں اب تک 39 فلسطینیوں کوصہیونی قاتل گروپ کی فائرنگ سے شہید کیا جا چکا ہے
گزشتہ روز فلسطین کےمقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان مالک سعید ابو فول کو جت الثلث کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بےگناہ شہری کو تشددکا نشانہ بنانے کےبعدگولیاں مارکر شہید کردیا ،ابو فول کی شہادت سے قبل مغربی باقہ میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے محمد راید نامی ایک شہری کو گولیاں مارکر شہیدکردیاتھا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے واضح رہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں صہیونی دہشت گرد مافیا کی جانب سے فلسطینیوں کو منظم انداز میں شہید کیے جانے کا سلسلہ گذشتہ سال سے جاری ہے۔ رواں سال اب تک 39 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔