(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کریں گے ، اردن دیگر مالک سے مل کر امن کےحصول کے لیے حقیقی مذاکرات کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کرے گا۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیل کو ایک بار خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ غرب اردن پر اسرئیلی تسلط خطے میں امن کو تباہ کردیگا ۔
انھوں نے کہا کہ عمان حکومت غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کےحصول کے لیے حقیقی مذاکرات کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوس میں ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت قائم کی جاسکے۔
اردن نے تمام فلسطینی قوتوں پراپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے متفقہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کریں۔