• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر یمنی رہنما کا انتباہ

جمعہ 19-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر یمنی رہنما کا انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) یمنی کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے "مستبکرین کے خلاف پکار” کے عنوان سے اپنے سالانہ خطاب کے دوران آج کے دور میں امتِ مسلمہ کی اہم ترین ذمہ داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افراد جو آج امریکہ و اسرائیل سے مقابلے کی جدوجہد کر رہے ہیں، امتِ مسلمہ کے صحیح رَستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کی سازشوں کے سامنے خاموشی اور غیرجانبداری و بےپرواہی بالکل وہی چیز ہے جو دشمن ہم سے چاہتا ہے اور یہی وہ رستہ ہے جس کے ذریعے دشمن امتِ مسلمہ کو اپنا شکار بناتا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کو نصیحت کی کہ وہ عالمی استکباری طاقتوں کی سازشوں کے خلاف ہوش کے ناخن لیں۔

سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے خطے کے مزاحمتی محاذ کے خلاف بعض عرب و اسلامی ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کون یہ کہہ سکتا تھا کہ خود سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک ایسے مقام تک جا پہنچے گا جہاں وہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کو ہی دہشتگرد قرار دیدے گا؟ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب و متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی کے میدان میں وسیع تعاون موجود ہے اور یہ ایک ایسا موضوع ہے جس کا وہ خود اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والا وسیع تعاون اور ان کے آپسی دوستانہ تعلقات منظر عام پر آ جائیں گے۔

سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے قرآن کریم کی جانب سے بیان کردہ امتِ مسلمہ کے خلاف اہل کتاب کی شدید دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا منصوبہ یہ ہے کہ وہ امتِ مسلمہ کی قوت کے تمام مراکز کو ختم کر کے امتِ مسلمہ سے ہر ممکن حد تک غلط فائدہ اٹھائے جبکہ اس حوالے سے استعمال کی جانے والی امتِ مسلمہ کی کالی بھیڑوں اور غداروں کے انجام کی بھی اسے کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو غاصب صیہونی رژیم، صیہونیوں اور یہودیوں کی محبت میں اپنی دم ہلاتے نہیں تھکتے دراصل احمق ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ یہودیوں و صیہونیوں کے اپنے اظہار محبت میں جتنی بھی دوڑ دھوپ کر لیں، ان کو ملنے والا جواب غلط فائدہ اٹھانے، تمسخر اور ان سے گدھے جیسا کام لینے پر ہی مشتمل ہو گا۔

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے تمام دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو اسرائیلیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اتحاد بنانے کے لئے توجیہات میں مصروف ہیں، عنقریب ہی رسوا ہو کر اپنے کئے پر پشیمان ہو جائیں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی یمن نے اپنے ملک سمیت متعدد اسلامی ممالک کے اندر تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کا اصلی محرک عالمی استکبار کو قرار دیا اور کہا کہ یہ تکفیری دہشتگرد امریکی و اسرائیلی اہداف کے حصول کے لئے لڑ رہے ہیں اور عالمی استکبار کی ہی خدمت میں مصروف ہیں۔

انصار اللہ یمن کے سربراہ نے اپنے خطاب کے آخر میں یمن سے عالمی استکبار کے سردار (امریکہ) کے اثرورسوخ کے کم ہو جانے اور حتی صنعاء سے امریکی فوجیوں سمیت امریکی سفیر کے فرار کر جانے کو قرآنی رَستے پر قدم بڑھانے کا ایک اثر قرار دیا اور کہا کہ یمن سے امریکہ کے فرار کر جانے کے بعد پھر امریکہ نے کبھی اس قوم کے ساتھ براہ راست روبرو ہونے کی جرأت نہیں کی بلکہ اب وہ اپنے کٹھ پتلیوں کے ذریعے یمن پر حملہ آور ہوا ہے اور اسلحے و سیاست کے میدان میں کھل کر ان کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے یمن کے اندر موجود دشمن کے پانچویں کالم اور منافقین کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے اندر دشمن کی زبان کا کام کرتے ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Tags: انصار اللہسید عبدالملک اسید عبدالملک بدر الدین الحوثی نےمزاحمتی محاذمقبوضہ فلسطینیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.