(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کےقیام کی حمایت کے بیان کی شدید الفاظا میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی کی باتیں عرب ممالک کے متفقہ فیصلوں اور عرب لیگ کی قراردادوں کی صریح نفی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان حازم قاسم نے نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ اور سفارتی تعلقات کی حمایت کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر خارجہ امورقابض صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کا بیان عرب ممالک کے متفقہ فیصلوں اور عرب لیگ کی قراردادوں کی صریح نفی ہے اور فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے، اس طرح کے بیانات سے اسرائیلی ریاست کی مظلوم فلسطینی قوم پرمظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن، القدس اور دوسرے علاقوں پر قبضے اور نسل پرستی کا موقع ملتا ہے۔