(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ملائیشیا کے فرمانرواں نے اپنے عوام سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں جو صہیونی ریاست کے بدترین ظلم و جبر کا شکار ہیں اور جو مقبوضہ غرب اردن کے اسرائیل کے الحاق کے خلاف منصوبے کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔
ملائیشیا میں شاہی محل سے جاری ایک بیان میں فرمانرواں کے ترجمان احمد فاضل شمس الدین نے کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے فرمانروا سلطان عبداللہ احمد شاہ کو فلسطینی اراضی پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پر گہرا صدمہ اور دکھ ہے اور وہ متعدد بار اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
انھوں نےبتایا کہ ملائیشیا کے فرمانرواں نے حکومت کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ممبر ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کی سرزمین کو ہتھیانے کے منصوبے کے خلاف ہے کوششوں کی تعریف کی اور اس کی مکمل حمایت کی ۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرمانرواں نے پورے عالم اسلام بالخصوص ملائیشیا کی عوام سے فلسطینیوں کی نصرت اور اسرائیلی مظالم سے نجات کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتےہوئے عالمی برادری پر قضیہ فلسطین کے لیے تمام ممکنہ وسائل سے مدد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
نہوں نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔