(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے تلاشی کے نام پر دو سگے بھائیوں سمیت چار فلسطینیوں کو اغوکرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے مقام سے تلاشی کے نام پر لوٹ مار کے بعد دو فلسطینیوں جبکہ وادی الجوز سے دو سگے بھائیوں کو اغوا کرنے کے بعد جیلوں میں ڈال دیادوسری جانب اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی محمد سمیح العباسی کی مدت حراست میں مزید توسیع کی اجازت دی ہے۔
العباسی کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں گرفتار کیا تھا۔ اس کا تعلق بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے اور اسے ماضی میں بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔