(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جرمن وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی نے جرمنی کے وزیرخارجہ ھائکو ماس سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ برلن اور یورپی یونین فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کو مسترد کر چکی ہے، غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے اس اقدام سے دو ریاستی حل کے فارمولے کو شدید نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب ملاقات کے بعد اپنے ایک جاری بیان میں اسرائیلی وزیرخارجہ گیبی اشکنزئی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت غرب اردن اور وادی اردن سمیت دیگر فلسطینی علاقوں پر اپنی مکمل خود مختاری کےقیام پر تیار ہے اور جلد ہی غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا اعلان کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ امن منصوبہ صدی کی ڈیل پڑوسی ممالک اور امریکا کے تعاون کےساتھ جلد نافذ کیا جائے گا۔