(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صہیونی آبادکاروں کی جانب سے یہودی مذہبی پیشواؤں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوے اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی پیشوا ء یہودا گلک کی سربراہی اور صہیونی پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
شرپسند صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوتے ہوئے تلمودی گیت گائے اور مسجد میں جوتوں سمیت گھسنے ے بعد قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر پہلے بھی مظالم ڈھائے جارہے تھے تاہم امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے ان کارروائیوں میں غیر معمولی اضافے دیکھنے میں آرہےہیں ۔