(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی اراضی کو ضم کیا تو معاملات آگے بڑھانا ناممکن ہوجائیں گے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نےآج نیو یارک میں و وائس آف فلسطین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے عرب گروپ کے اجلاس کی اہمیت اور سعودی عرب کی سربراہی میں تنظیم اسلامی تعاون او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحا ق کے حوالے سے عرب اور اسلامی ممالک کی پوزیشن بالکل واضح ہے ، اگر اسرائیل نے فلسطینی اراضی کو ضم کیا تو معاملات آگے بڑھانا ناممکن ہوجائیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان کے بعد عرب اور مسلم ممالک کو تل ابیب اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے ، کیونکہ امریکا کی حمایت سے اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔