(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا کے مزید8 کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی خاتون وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہےکہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کورونا وائرس کے مزید8 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ایک خاتون سمیت تین بچے بھی شامل ہیں جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 651 ہوگئی ہے۔
وزیرکاکہنا ہے کہ الخلیل میں سامنے آنے والے تمام کیسز ایک اسرائیلی بس ڈرائیور سے میل جول کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔