(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیر اعظم کے غرب اردن پر قبضے کے اعلان کے بعد سے صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے 18 گھر اور 14 کاروباری مراکز مسمار کردیئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے صوبہ الخلیل میں فلسطینیوں کی رہائشی بستی، مسافر یطا میں دو فلسطینی شہریوں کو ان کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹسز دیئے ہیں جبکہ مسافر یطا کے مشرق میں بیرین کے علاقے میں بھی برقان خاندان کے دو گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔