(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)گزشتہ ماہ کے دوران صیہونی فوج کی جانب سے مسجد ابرہیمی میں نماز اور اذان پر 54 ویں مرتبہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
الخلیل شہر کے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجدالخلیل میں اذان اور نماز پرصہیونی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے مئی 2020ء میں مسجد ابراہیمی میں یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں تاریخی مسجد میں نماز کی ادائی پر54 بار پابندی عاید کی گئی۔
واضح رہے کہ فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں قائم مسجد ابراہیمی جسے حرم ابراہیمی بھی کہا جاتا ہے کی نسبت جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت کی جاتی ہے، اس مسجد کے احاطے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار بھی ہے۔