(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ کاکہنا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ پالیسی میں توسیع، استعماری منصوبوں کا تسلسل، صدی کی ڈیل اور فلسطینی علاقوں کی تقسیم کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔
53 ویں النکسہ کے موقع پر عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن پراسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضےکے اعلان اور اسرائیلی خود مختاری کےفیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر باطل، ناقابل قبول اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔
بیان میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانے اور سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیےگئے علاقوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
عرب لیگ نے اپنے بیان میں اسرائیلی اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ جرائم سے نہ صرف خطے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔