(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات بھر چھاپہ مارکارروائیاں کی اور اس دوران روایتی لوٹ مار کے ساتھ کم سے کم 20 فلسطینی باشندوں کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 60 سے زیادہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمال میں ارورا قصبے پر چھاپہ مار کارروائی کی اور بیرزیت یونیورسٹی کے طالبعلم سمیت دونوجوانوں ایمن العطشان اور ایسر العاروری کو انکے گھروں میں لوٹ مارکرنے کے بعد اغواء کیا جبکہ شمال مغرب میں قبیہ قصبے پر دو نوجوان بھائیوں احمد اور جمیل نصار اغوا کر لیا۔
طولکرم شہر میں صہیونی فوجیوں نے کتابہ ، دینابہ اور طولکرم پناہ گزین کیمپ کے اردگرد کے علاقوں پر ہلہ بولا اور تین شہریوں کو اغؤا کر لیا۔مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں زیادہ تر الخلیل سے صہیونی فوج نے 14 شہری اغوا کر لیے۔