(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسن خریشہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو اور اسرائیلی حکومت کے انتہا پسندوں نے موقع سے فائد ہ اٹھا کر غرب اردن پراپنا تسلط جمانے کی سازش کی ، فلسطینی قوم اس خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کے بعد فلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہےفلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر حسن خریشہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غرب اردن سے اسرائیل کا الحاق نیتن یاھو کا خواب ہے مسلح مزاحمت سے اس خواب کو بھی پورا نہیں ہونے دیں گے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے ذریع نے امریکا نے فلسطینی اراضی پر صہیونی دست درازی کا موقع فراہم کیا ہے نیتن یاھو اور اسرائیلی حکومت کے انتہا پسندوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر غرب اردن پراپنا تسلط جمانے کی سازش کی ہے تاہم فلسطینی قوم کبھی اس خواب کو پوران نہیں ہونے دے گی ۔