(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس اور فوجی کے حفاظتی حصار میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاؤں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز 60 سے زائد شرپسند صیہونی آباد کار جن میں مذہنی رہنما اور سیاسی شخصیات بھی شامل تھی انھوں نے صیہون فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور یہودی مذہی رسومات کی ادائیگی کے نا م پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی اوقاف کے ایک سینیر عہدیدار حسام السدر کو بھی حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کو گزشتہ دو ماہ سے عبادتگزاروں کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ اتوار کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات کے ساتھ قبلہ اول کو دوبارہ عبادتگزاروں کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔