(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے اہم عہدیدار نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ رام اللہ اتھارٹی آئندہ دنوں میں شدید نوعیت کے مالی بحران کا شکار ہوجائے ، 2006ء کے کی صورت حال ایک بار پھر پیدا ہوسکتی ہے۔
تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی شدید نوعیت کے مالی بحران کا شکار ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں شاید فلسطینی اسیران اور شہدا کے خاندانوں کی کفالت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے پاس وسائل نہ ہوں اور رام اللہ اتھارٹی شہدا اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت کے قابل نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےقیام اور سنہ 2006ء کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ایک بار پھر پیدا ہوجائے اور یہ عین ممکن ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کوتین سے چار ماہ تک تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوجائے۔