(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)شہید فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے تین اگست دو ہزار اٹھارہ کو غزہ میں ہونے والے حق واپسی مظاہرے میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔
اگست 2018ء میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاست کی جانب سے جاری تیرا سالوں پر مشتمل غیر قانونی محاصرے اور معاشی ناکہ بندی کو توڑنے کیلئے شروع کی گئی حق واپسی میں شرکت کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وسطیٰ غزہ کے رہائشی 43 سالہ رامی سعد الغلبان گزشتہ روز مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد شہید ہوگئے۔
دوسالوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد رامی سعد الغلبان نے گزشتہ روز جام شہادت نوش کیا۔
واضح رہےکہ 30 مارچ 2018ء کو مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں حق واپسی احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی جو دسمبر 2019ء کو اختتام پذیر ہوئی ، ان مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔