(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی بیوہ خاتون کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا حکم دیا تھا بصورت دیگر اسرائیلی بلدیہ ان کے مکان کو مسمارکرتی اور اس کی مسماری کے تمام اخراجات بیوہ خاتون کو ادا کرنے پڑتے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دو روز قبل صیہونی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے جبل المکبر کی رہائشی بیوہ فلسطینی خاتون کساب البشیر کو نوٹس جاری کیا جس میں ان کے کئی سالوں سے تعمیر شدہ مکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے فوری مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔
دیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر اپنے مکان کو خود مسمار نہیں کیا گیا تو اس کی مسماری پر اٹھنے والے اخراجات جو ہزاروں شیکل میں ہوں گے وہ جرمانے کے ساتھ اس سے وصول کیے جائیں گے۔
اسرائیلی جابرانہ احکامات پر کساب بشیر نے سات سال کی محنت سے تعمیر کیے اپنے گھر کومسمار کرادیا ۔