(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے بحران کے دوران مقبوضہ فلسطین میں آج سے شروع ہونے والے امتحانات میں 78 ہزار 480 طلبا اور طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے انعقاد میں تمام تر ضروری معیارات اور شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کے وضع کردہ اصولوں اور کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر طلبا وطالبات اور عملے کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران وزارت صحت کے جاری کردہ پروٹو کول اور سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔