(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کورونا وائرس کی آڑ میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مسلمانوں نے مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں اسرائیلی انتطامیہ کی مداخلت کو مذہبی اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے عبادت کے حقوق میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے کرونا وائرس کی آڑ میں اسرائیلی حکومت اور فوج کی مسجد اقصیٰ کے معاملے میں مداخلت مسترد کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو وجہ بنا کرنمازیوں کے لیے نئی شرائط کا اعلان وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے۔
فلسطینی مسلمان غاصب صہیونیوں کی اس مجرمانہ مداخلت کوکسی صورت میں قبول نہیں کریں گے