(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش کے حوالے سے تمام تر دعوے اور من گھڑت جواز صرف مسلمانوں کو قبلہ اول میں عبادت کے حق سے محروم کرنا ہے۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور حماس کے سینئر رہنما فتحی القرعاوی نے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی پر صیہونی بندشوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نماز اور عبادت کے لیے کھولنا صرف اور صرف مسلمانوں کا مذہبی حق ہے جس پر کسی دوسری قوم ، مذمت اور ملت کی کوئی اجارہ داری نہیں، مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے مگراسے غاصبانہ ذرائع مسلمانوں سے چھین کر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں القرعاوی کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک یا قوت کو مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کا کوئی حق نہیں اور مسجد اقصیٰ کی بندش کے حوالے سے تمام تر دعوے اور من گھڑت جواز صرف مسلمانوں کو قبلہ اول میں عبادت کے حق سے محروم کرنا ہے القدس اور اندرون فلسطین کے باشندوں سے مسجد اقصیٰ کا تقاضا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے نفیر عام کریں۔ مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ دونوں میں زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو آنے کی کوشش کرنا چاہیے۔