(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کا شکار ہونے والا فلسطینی مشرقی قلقیلیہ کے علاقے عزون کا رہائشی ہے جو اسرائیل میں کام کرتا ہے۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی باشندے کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والا شخص غرب ادن کے شمالی شہر قلقیلیہ عزون کا رہائشی ہے جو اسرائیل میں کام کرتا ہے، نئے مریض کی تصدیق کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 614 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے اس نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد عزون قصبے کو سیل کردیا کردیا گیا ہے اور متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنےوالوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔