(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے کم سے کم 20 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار اور اغواء کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے ترجمان ریاض الاشقر کے مطابق صیہونی فوج نے نے عید الفطر کے ایام میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور رہائشوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 20 فلسطینیوں کو گرفتارکیا جبکہ 3 کو اغواء کرلیا۔
ترجمان ریاض الاشقر نے بتایاکہ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں ایک 15 سالہ بچہ خلدون مصطفیٰ بھی شامل ہے۔