(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مارکرتے ہوئے صیہونی فوج نے طلباء سمیت متعدد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیون کے گھروں میں روایتی لوٹ مار اور رہائیشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 28 سالہ عبدالرحیم ولید صباح اور 20 سالہ کرم راید محمد عمار کو حراست میں لے لیا۔
طولکرم کے جنوب میں فرعون کے مقام سے فلسطینی طالب علم 18 سالہ محمود نبیل حسن عدوان کو حراست میں لیا جبکہ رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
شمال مغربی رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پرچھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے نورالدین البرغوثی کو اس کے گھرسے گرفتار کیا۔ابو شخیدم کے مقام پر چھاپے کے دوران محمود عماد ابو سلیم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران 25 سالہ مصعب محمد سمیح قطیش، اور نابلس کی زعترہ چیک پوسٹ سے 20 سالہ فہد بلال یحییٰ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔