(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کو رونا وائرس کے باعث چہروں پرماسک کی پابندی لازمی قرار ، اسکولوں میں بچے گھروں سے پلاسٹک کے بجائے شیشے کی بوتلوں میں پانی ہمراہ لائیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں عید الفطر کی تعطیلات کےبعد تعلیمی ادارے اور ہوٹل کھول دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسکول، ہوٹل کھول دیئےگئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت تعلیم نےکورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسکولوں ، اسپتالوں اور ہوٹلوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےشہریوں کے لیے احکامات جاری کیے گیے ہیں کہ وہ چہروں پرماسک کی پابندی کریں، اسکولوں کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے گھروں سے پلاسٹک کے بجائے شیشے کی بوتل میں پانی ہمراہ لائیں