• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

22سالہ فلسطینی طالبہ پر صیہونی فوج کابدترین تشدد، ریڈ کراس کا تحقیقات کا فیصلہ

منگل 26-05-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
22سالہ فلسطینی طالبہ پر صیہونی فوج کابدترین تشدد، ریڈ کراس کا تحقیقات کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی طالبہ پر وحشیانہ تشدد کے باعث اس کی ریڑھ کی ہڈی، کمر،ہاتھ پیر اور سر زخمی ہے ، اس بدترین تشدد کے باوجود اس کا باقاعدہ علاج نہیں کرایا جارہا ہے صرف درد کش  ادویات فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث فلسطینی طالبہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں قائم بیرزیت یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ میس ابو غوش کو فلسطین میں انتظامی حراست کی غیرقانونی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں 29  اگست 2019ء کو  صیہونی فوج نے حراست میں لیا ہوا ہے جہاں اس پر بدترین غیر انسانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے ۔

میس ابو غوش نے صیہونی زندان سے اپنے خاندان کے نام لکھے ایک خط میں اپنی تشویشاک حالت کے باری میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی حراستی مراکز میں اس پر تشدد کے بعد اسے کچھ مرہم اور درد کش ادویات کی دی گئیں مگر اسے باقاعدہ طورپر اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

حالت مزید خراب ہونے ہے بعد اسے حیفا کے رمبام اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی ہڈیوں کا معائنہ کیا گیا۔میس ابوغوش نے بتایا کہ ریڈ کراس نے اس پر اسرائیلی جلادوں کے تشدد کے واقعے کی تحقیقات اور اسے غیرانسانی سلوک کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میس ابو غوش کو اسرائیلی فوج نے 29 اگست 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی اور اسے قلندیا چوکی میں لے جا کر کئی روز تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags: اسرائیلی عقوبت خانےصیہونی زندانفلسطینی طالبہمیس  ابوغوش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.