(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی آبادکاروں نے فوج کا بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان بندوق لہراتا ہوا یہودی آباد کاروں کی طرف بڑھا اور ان پر فائرنگ کی۔تاہم اس واقعے میں یہودی آباد کار محفوظ رہے۔
صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گزشتہ روز مبینہ طور پر یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنےوالے ایک فلسطینی کی تلاش جاری رکھے ہوئی ہے۔
صیہونی فوج کا اپنے بیا ن میں کہنا ہےکہ صیہونی آبادکاروں نے انھیں اطلاعات دیں کہ گزشتہ روز نابلس میں حوارہ کے مقام کر ایک فلسطینی شہری نے سرعام بندوق لہراتے ہوئے یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی تاہم اس واقعے میں یہودی آباد کار محفوظ رہے۔
یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کو بتایا کہ ایک فلسطینی شہری نے ان پر فائرنگ کی اور اس کےبعد وہ بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تاہم فائرنگ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں کی گئی۔