(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیردفاع نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کوآگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں گےجبکہ صدی کی ڈیل کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرنے کو بھی یقینی بنائیں گے۔
کابینہ کی حلف برداری اور اعتماد کے ووٹ کے حصول کے بعد اپنے پہلے سرکاری بیان میں قابض صیہونی ریاست کے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہےکہ ان کی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرے گی، صدی کی ڈیل کے منصوبے پر راس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایاجائے گا۔
بینی گینٹز نے کہا کہ پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا ضروری ہیں اور اردن اور مصر کے ساتھ امن معاہدوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اردن اور مصر کے ساتھ جاری امن معاہدے برقرار رکھے گاجبکہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کوآگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
نو منتخب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت اسرائیل کے مفاد میں ہے اور ہم عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے تزویراتی مفادات کے حصول کی خاطر عرب ممالک کا تعاون ضروری ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ گینی اشکنزئی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ نئی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے پیش کردہ فارمولے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کرائیں گے۔