(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کی مزحمتی تحریک کے سرکردہ رہنما کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاری کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا۔
سرائیلی جیل میں قید مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قصبے جلمقوس سےتعلق رکھنے والے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہ نما اور حماس کے سابق ترجمان الشیخ خالد الحاج کو ایک سال تک انتظامی حرست کے تحت قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا ۔
اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے الشیخ خالد الحاج کا کہنا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے، اسرائیلی زندانوں میں فلسطینیوں کےحقوق اور ان کی بنیادی ضروریات کو دانستہ طورپر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ الشیخ الحاج فلسطینی قوم کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں صیہونی زندانوں میں مجموعی طورپر 15 سال قید کاٹ چکےہیں۔