(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی بئرسبع کی فوجی عدالت میں پانچ سال سے زیر ساعت فلسطینی کے ٹرائل کی 138 تاریخیں گذر چکی ہیں لیکن مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوسکی ہے اور وہ اسی طرح صیہونی قید میں ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جبالیا میں قائم پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 42 سالہ فلسطینی انجینیر محمد خلیل الحلبی کے والد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کے مقدمے کی سماعت کو آج 138 ویں بار پھر ملتوی کرتے ہوئے اس کی حراست میں 90روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب عبدالناصر فروانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بئر سبع کی عدالت میں اس کے بیٹے کا پانچ سالوں پر مشتمل طویل ٹرائل جاری ہے، اسیر حلبی کے ٹرائل میں باربار توسیع کرنا نفسیاتی تشدد کے حربے استعمال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔