(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے قابض فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں گرفتار فلسطینی کی قید میں چھٹی مرتبہ توسیع کردی ہے۔
مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے یعبد سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ایک فلسطینی قاسم خالد ابو بکر اور اس کے والد کو صیہونی فوج نے 217 اپریل کوقابض صیہونی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
اسرائیلی فوجی عدالت سے قاسم خالد کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم جب بھی رہائی کا وقت آتا عدالت کی جانب سے قید میں توسیع کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے توسیع کردی جاتی ، حالیہ اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے قاسم خالد کی مدت حراست میں مسلسل چھٹی بار توسیع کردی ہے۔