(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں پراسرار طورپر اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے چینی سفیر کی موت کی تحقیقات کیلئے چین کی تحقیقاتی ٹیم صیہونی ریاست پہنچ گئی ہے جو سفیر کی موت وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سفیر کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی جبک چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کے سفیر کی "تل ابیب” میں موت کے بارے میں معلومات کی وضاحت کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہا ہے جس کیلئے ایک تحقیقاتی ٹیم صیہونی ریاست پہنچ گئی ہے جو موت کے اسباب اور میت کو ملک واپس لانے کے انتظامات کرے گی ۔
خیال رہے کہ 58 سالہ چینی دووی کو فروری میں صیہونی ریاست میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا تھا ،اور وہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے گھر میں الگ تھلگ رہ رہے تھے اور دو روز قبل اپنی رہائش گاہ میں پراسرارطورپر مردہ پائے گئے تھے ۔