(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی بازار سے فلسطینی پرچموں کو اتارنے کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو دان کی دوکانیں منہدم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج کنے مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں واقع سیبستیہ قصبے پر دھاوا بولااور تلاشی اور پوچھ گچھ کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران صیہونی فوج نے دوکانوں پر لگائے گئے فلسطینی پرچموں کو اتارتے ہوئے دھمکیاں دی کہ اگر دوبارہ پرچم لگائے گئے تو ان کی دوکانوں کو مسمار کردیا جائے گا ۔