(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے 10 سےزیادہ فوجی بلڈوزروں اور مسلح غیرقانونی آبادکاروں کے ہمراہ فلسطینی شہری کا 15 ایکڑ پر محیط زیتون کے باغ کو تباہ کردیا جس میں ہزاروں زیتون کے درخت لگے ہوئے تھے۔
سماجی کارکن تحسین حامدکے مطابق قابض درجنوں مسلح غیر قانونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کے ہمراہ 10 سے زائد فوجی بلڈوزروں کا استعمال کرتے ہوئے طولکرم میں فلسطینی کاشتکار کے 15 ایکڑ پر پھیلے ہوئے زیتون کے باغ کو تباہ کردیا ، باغ میں زیتون کے سیکڑوں درخت لگے تھےجس کو کاٹ ڈالا گیا ۔
واضح رہے کہ فلسطینی کاشتکار کا باغ غیر قانونی صہیونی بستی أفني هيفيتز کے قریب واقع تھا جس کو صیہونی آبادکاری میں توسیع کے ایک نئے منصوبے کے تحت غیر ہموار کیا گیا ہے ۔