(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چینی سفیر اپنے گھر میں پر اسرار طورپر مردہ حالت میں پائے گئے ، اسرائیلی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی خاص نتیجے پر پہنچنےمیں ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست اسرائیل کیلئے متعین چینی سفیر گزشتہ روز پراسرار طورپر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، اسرائیل کے شہر تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرٹزیلیا میں مقیم 58 سالہ چینی سفیر ڈو وی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈو وی گزشتہ مارچ میں اسرائیل میں چین کے سفیر تعینات ہوئے تھے، اس سے قبل وہ یورکرین میں چین کے سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔