(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی وقف شدہ اراضی پرقبضہ کرنے کے بعد اس پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے مسجد ابراہیمی سے متصل اراضی پر ایک نئی یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں قائم مسجدابراہیمی کی وقف شدہ اراضی پر یہودی کالونی کی تعمیر کے لیے قبضہ کرنے کے بعد تعمیراتی کام بھی شروع کردیا ہے۔
عبرانی ٹی ریڈیو کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی کی اراضی پر قبضے کے بعد فلسطینیوں کو 60 دن کے اندر اندر اعتراض پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ مسجد ابراہیمی کے قریب یہودی کالونی کے منصوبے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر خارجہ یسرائل کاٹز بھی منظوری دے چکے ہیں۔